لندن:مقتولہ خاتون کی اشیاء اس کی موت کے صرف ایک ہفتے بعد چوری

لندن : قتل کے ایک ہفتے بعد مقتولہ کے گھر میں چوری کی واردات ہوگئی۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون سے متعلق اشیاء اس کی موت کے صرف ایک ہفتے بعد چوری کر لی گئیں۔

کمل جیت ماہے 15دسمبر کو بلسٹن وولور ہیمپٹن کے پارک میڈو ایونیو میں ایک پتے پر قتل کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد تقریباً 30سال عمر کے ایک شخص پر قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بتایا کہ 23دسمبر کو اس کے قتل کے آٹھ دن بعد محترمہ ماہی کے گھر میں چوری کی گئی اور جائیداد سے جذباتی اشیاء چوری ہو گئیں۔

گھر میں نقب جی ایم ٹی تقریباً 01:00بجے لگائی گئی، جس میں زیورات، کپڑے اور ایک ٹیلی ویژن چوری کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی اور فرانزک انکوائری کی جا رہی ہے اور پولیس اب عوام سے مدد مانگ رہی ہے۔

سراغ رساں انسپکٹر جم مہون نے کہا کہ کمل جیت کے اہل خانہ، جو اس کی افسوس ناک موت پر غمزدہ ہیں، اب ان جذباتی اشیاء کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں، جو اس کی تھیں۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ جس کسی کو بھی اس جرم کے بارے میں معلومات ہوں اور چوری شدہ املاک کے ٹھکانے کے بارے میں علم ہو، وہ رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں