گجرات : گھر میں سونا چوری کرنے کی شکایت باپ کو لگانے پر وڈا پنڈ میں بدبخت بیٹے نےساتھیوں کے ہمراہ سوتیلی ماں پر بد ترین تشدد کیا ،
ملزم عبداللہ نے سوتیلی ماں پر ڈنڈے سوٹے برسائے،مکے اور ٹھڈے بھی مارتے رہے ملزمان نے خاتون کے نازک اعضا پر ٹھڈے مارے کپڑے بھی پھاڑدئیے ،
ملزم عبداللہ نے چوری کی شکایت باپ کو لگانے پر ہمراہ ملزمان آفتاب جاوید وغیرہ سوتیلی ماں پر ظلم کے پہاڑ گرائے ،سوتیلے بیٹے نے نند کے بیٹے کے ہمراہ گھر سے 16 لاکھ مالیت کا 8 تولہ سونا چوری کیا،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میری نند گھر پر اجارہ داری رکھنا چاہتی ہے،نند کے کہنے پر تشدد کیا گیا،گجرات پولیس نے دو نامزد دو نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی