اسپین میں فلو اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسپتالوں اور تمام طبی مراکز میں ماسک پہننے کی پابندی لازمی کر دی گئی۔
ہسپانوی وزیر صحت مونیکا گارشیا کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے طبی مراکز میں ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے، کمزور افراد کی حفاظت کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
حکومتی اعلان کے بعد اسپین کے ہسپتالوں ، طبی مراکز، کلینک اور فارمیسیز میں ماسک پہننے کی پابندی ہوگی۔
اسپین میں اس سے پہلے کورونا پابندیوں کے تحت ماسک پہننے کی پابندی پبلک ٹرانسپورٹ سے گذشتہ سال فروری اور طبی مراکز میں جولائی میں ختم کی گئی تھی۔