یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سے پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سے پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (آر ای اے پی) کے چیئرمین اور کمیٹی ممبران نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے موجودہ زرعی تجارتی پروفائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تجارتی تعاون کو مزید ہموار کرنے اور مارکیٹ کی ضروریات کی تکمیل کے لیے دریافت شدہ طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے آخر میں ایسوسی ایشن کے چئیرمین چیلا رام کیولانی نے اپنے ادارے کی شیلڈ، جرنل اور ڈائری پیش کی۔ سفیر پاکستان آمنہ بلوچ کی جانب سے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ برسلز میں تعینات پاکستانی سفیر ان دنوں وزارت خارجہ کے تحت منعقد ہونے والی پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان میں تھیں۔جہاں انہوں نے پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری سیاسی، تعلیمی اور اقتصادی تعلقات سے جڑے ہوئے اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور مستقبل کے چیلنجز اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں