مسلم لیگ (ن)نے 3سگے بھائیوں عابد رضا کوٹلہ ،تنویر رضا کوٹلہ ،شبیر رضا کوٹلہ کو پارٹی ٹکٹس جاری کردیئے

مسلم لیگ (ن) کی آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹس کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ٹکٹس کی تقسیم پر پارٹی قیادت کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ جن لوگوں کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دیئے گئے ہیں ان کی فہرست میں (ن) لیگ کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں کھاریاں کے تین بھائی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان بھائیوں کو ایک قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو این اے 62، ان کے بھائیوں چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کو پی پی 33اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو پی پی 28سے ن لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں