دیرینہ دشمنی پر منڈی بہاءالدین میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 روز میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد مارے گئے اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے نواحی علاقے چک نمبر 44 میں ملک غضنفر اور ملک خالد کو 2 روز قبل مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، آج ان کی رسم قل جاری تھی کہ بھاری اسلحے سے لیس مخالفین گاڑیوں میں آج پھر حملہ آور ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے سبب باپ بیٹا سمیت مزید 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
اسلحہ بردار مخالفین واردات کے بعد للکارے مارتے فرار ہو گئے، پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔