مسلم لیگ (ق) نے مسلم لیگ (ن )سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

گجرات ؛ مسلم لیگ (ق) نے مسلم لیگ (ن )سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ چوہدری شجاعت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جار ی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ( ن) لیگ نے ہمارے مطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیئے ہیں، پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ( ن) لیگ نے میرے اور میرے بھائی کے خلاف گجرات میں اپنے امیدوار کھڑے کر دیئے، (ن) لیگ ہمارے ساتھ مقابلہ کرے گی تو ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیں گے۔مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری شافع حسین نے بھی فیصلے سے اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں