پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے پشاور سے قومی اسمبلی 6 اور صوبائی اسمبلی کے 13امیدواروں کا اعلان کردیا۔ امیدواروں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شاندانہ گلزار، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، شوکت یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد دیرینہ رہنما شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔این اے 1 سے عبدالطیف، این اے 2 ڈاکٹر امجد، این اے 6 محبوب شاہ، این اے 7 بشیر خان، این اے 8 گلداد خان، این اے 9 جنید اکبر، این اے 11 نواز خان، این اے 12 غلام سعید، این اے 13 پرنس نواز خان، این اے 18 عمرایوب، این اے 19 سے اسد قیصر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔این اے 23 سے علی محمد خان، این اے 35 شہریار آفریدی، این اے 30 شاندانہ گلزار، این اے 41 شیر افضل مروت، این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، مینہ خان، اکبر ایوب اور ارشد ایوب صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔پشاور سے کے پی اسمبلی کی 13 نشستوں کے لئے پی ٹی ائی کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ، پی کے 72 کے لئے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، پی کے 73 کے لئے انصاف لائرز فورم کے علی زمان ایڈوکیٹ ،پی کے 74 کے لئے ارباب جہانداد اور پی کے 75 کے لئے ملک شہاب امیدوار ہونگے۔ پی کے 76 کے لئے سمیع اللہ اور پی کے 77 کے لئے شیرعلی آفریدی، پی کے 78 سے سابق ضلع ناظم ارباب عاصم اور پی کے 79 سے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کوامیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی نے کے پی 80 سے حامد الحق اور پی کے 81 سے نورین عارف،پی کے 82 سے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش ، پی کے 83 سے مینا خان آفریدی اور پی کے 84 سے فضل الٰہی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔