شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شکار کا موسم ہے اور ہم نے شیر کا شکار کرنا ہے لیکن شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے۔

بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطلب ملک میں عام آدمی کی حکومت ہے۔ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، قائد عوام نے بھی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کام کیا تھا اور میرا بھی عوام سے وعدہ ہے کہ حکومت میں آکر اپنے منشور پر عمل کریں گے۔عوام کو تیر پر ٹھپہ لگا کر شہیدوں کی جماعت کو جتوانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت جیل سے بچنے کے لیے اور ایک اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں