پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی پارٹی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے کہا کہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، کسی پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں