پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کردیے۔

اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نشان کے معاملے پر متبادل راستہ اختیار کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں