کھاریاں : 5بھائی الیکشن کے میدان میں قسمت آزمائیں گے ،3بھائی مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹس پر آمنے سامنے
ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے 5 بھائی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔
اس حوالے سے بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیےمیدان میں ہیں جبکہ ان کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم رضا اور چوہدری شاہد رضا صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
دوسری جانب چوہدری محمد علی تنویر پی پی 33 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہےہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری شبیر رضا ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔