لاہور ہائیکورٹ نے قیصرہ الہٰی کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے قیصرہ الہٰی کے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات منظور کرلیے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
علاوہ ازیں عدالت نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست مسترد کردی اور لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے آر او اور اپیلیٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے این اے64، 69 اور پی پی 32، 34 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کو چیلنج کیا تھا۔