انتخابی دنگل 2024ء چودھری شجاعت حسین کے بیٹے اپنی پھوپھیوں کے مد مقابل ،راجن پور میں دادی اور پوتا سمیت سگے بھائی ،خاندان آمنے سامنے آگے

انتخابی دنگل میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، کئی خاندان ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکے ہیں، یہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے کہ ایک ہی گھر کے کئی افراد مختلف جماعتوں سے یا آزاد حیثیت میں انتخابی اکھاڑے میں اتر چکے ہیں ۔ کہیں بھائیوں میں مقابلہ ہے ، کہیں پھوپھی بھتیجا مد مقابل ہیں تو کہیں دادی اور پوتے میں مقابلہ ہو گا ۔
مطابق گجرات کےقومی اسمبلی حلقوں میں چودھری شجاعت کے صاحبزادوں چودھری سالک اورچودھری شافع کے مقابلے میں ان کی پھوپھیاں قیصرہ الٰہی اور سمیرہ الٰہی الیکشن لڑ رہی ہیں ۔ گجرات کے ہی گجر گھرانے کے 5 بھائی چودھری عابد رضا قومی اسمبلی جبکہ چودھری شبیر رضا اور چودھری تنویررضا صوبائی اسمبلی پر (ن )لیگ کے امیدوار ہیں، ان کا مقابلہ اپنے ہی 2بھائیوں ملک نعیم رضا مسلم لیگ (ق)لیگ اور شاہد رضا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رضاربانی کھر کا مقابلہ اپنے سوتیلے بھائی عبدالخالق کھر سے ہوگا، دونوں کی بہن حنا ربانی کھر پیپلز پارٹی سے امیدوار ہیں۔
بہاولپور کے قومی اسمبلی حلقے سے پیپلزپارٹی کےعلی حسن گیلانی کامقابلہ اپنے سگے بھائی مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سمیع اللہ گیلانی ۔ قصور سے صوبائی نششت پر مسلم لیگ (ن) کے سابق سپیکر رانا محمد اقبال خاں کا اپنے کزن پی ٹی آئی کے رانا اسلم خان جبکہ (ن) لیگ امیدوار قومی اسمبلی رانا محمدحیات کا مقابلہ بھی اپنے کزن راناتنویر ریاض سے ہوگا۔ راجن پور میں قومی اسمبلی کیلئے دادی پوتا مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کی مینا لغاری کا مقابلہ نوجوان عمار لغاری سے اور محمد خان لغاری کا مقابلہ اپنے ہی کزن مسلم لیگ( ن) کے جمال خان لغاری سے ہوگا۔ وہاڑی سے مسلم لیگ (ن )کی تہمینہ دولتانہ کا مقابلہ ان کی بھتیجی نتاشتہ دولتانہ سے ہے۔فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی امیدوار علی گوہر بلوچ کااپنی بھابی عائشہ رجب سے بطور آزاد امیدوار انتخابی جوڑ پڑے گا ۔ فیصل آباد سے2 سگے بھائی پی ٹی آئی کے چودھری اکرم اور مسلم لیگ( ن) کے چودھری اشرف صوبائی اسمبلی حلقے میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ، چوہدری اشرف طلال چوہدری کے والد ہیں۔ خوشاب سے ملک نعیم اعوان کے 2بھانجے ملک عمر اسلم پی ٹی آئی، ملک طاہرسرفراز آزاد اور بھتیجا محمدعلی سانول اعوان جو آپس میں کزن ہیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں