حلقہ میں نئے چہرے آنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی،سیٹھ محبوب رضا،سیٹھ احمد رضا
تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 27سے نامزد امیدوار پاکستان مرکزی مسلم لیگ صوبائی اسمبلی سیٹھ اکرام رضا کے بھائی سیٹھ محبوب رضا اور بھتیجے سیٹھ احمد رضا نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ حلقہ میں نئے چہرے آنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی اور لوگوں کو انصاف اور ریلیف ان کی دہلیز پر فراہم ہوگا اور انشاء اللہ حلقہ میں عوامی خدمت اور سماجی مشن کے تحت الیکشن لڑیں گے اور عام آدمی کو اوپر لائیں گے،اور انشاء اللہ موروثی سیاست دم توڑ دے گی،
نامز د امیدوار پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوان پڑھی لکھی قیادت سیٹھ اکرام رضا جیسے نوجوان ہی ملک قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور حلقہ کو مثالی بنائیں گے۔