کھاریاں( نئی دنیا ) صدر کھاریاں پولیس کامنشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی آپریشن۔ 2ملزمان گرفتار، 20 بوتل شراب اور رائفل 223 بور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIبلال نعیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ دلدار سلیم 2۔ شاہد عمران شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ 20بوتل شراب، رائفل 223 بور، میگزینز اور درجنوں روند برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس