گجرات میں تحریک انصاف کے آزاد امیدوار کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ، جہاں سے پاکستانی نژا د امریکی پولیس اہلکار زین چیمہ کو بھی دیگر 18 افراد کے ہمراہ حراست میں لیا گیاہے ،
زین چیمہ نیویارک پولیس میں تعینات ہے اور چھٹیاں گزارنے آبائی گھر آیا ہوا ہے،وہ گجرات کے علاقے نور پور کا رہائشی ہے ، دوست سے ملنے مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر گیا تھا۔پولیس تھانہ سول لائن کے مطابق گرفتار ملزمان بھمبر روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے،گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ زین چیمہ امریکی پولیس کا ملازم ہے ۔