کھاریاں (نئی دنیا ) تھانہ ڈنگہ پولیس کی بروقت کاروائی ڈکیتی کی نیت سے کھڑے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا
رائفل کلاشنکوف،رائفل 244بور اور پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس کو اطلاع موصول ہوئی کی تھانہ ڈنگہ کے علاقہ پل سیم نالہ بجاڑوالہ کے قریب ملزمان ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور موقع پر جا کر تینوں ملزمان کو قابو کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ علی حمزہ 2۔ احسان علی 3۔ سفیان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف، رائفل 244بور اور پسٹل 30بور برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس