کھاریاں( نئی دنیا) یونان سے 14 سال بعد واپسی موت انتظار میں تھی محمد عاشق 14 سال سے یونان میں مقیم تھا۔ بہت معصوم خوب سیرت نوجوان تھا اب جا کے اس نوجوان کو یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ ملا تھا۔ نوجوان بہت خوش تھا ۔ اب عاشق 14 سال بعد گھر جائے گا اپنے والدین بہن بھائیوں اور بچپن کے دوستوں سے ملے گا اپنی 14 سال کی جدائی کی کہانیاں اور قصے سنائے گا آگلے کچھ دنوں میں اس کی شادی بھی تہہ تھی جو بہت دھوم دھام سے ہونی تھی۔ ابھی گھر گوجرنوالا گئے ہوئے دس ہی دن ہوئے تھے۔ کہ خبر آئی عاشق کی وفات ہو گئی پانچ چھ دن گھر گزارنے کے بعد اچانک بیمار ہوا پھر صحتیاب نہیں ہو سکا ۔ اللہ تعالی عاشق کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین