متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی اونچی عمارت سعودی عرب تعمیر کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ بلند عمارت سعودی عرب کے شہر جدہ میں تعمیر کی جائے گی جو ڈیڑھ کلو میٹر کے رقبے تک پھیلی ہو گی اور برج خلیفہ سے 172 میٹر بلند ہو گی۔
جدہ اکنامک کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹاور کی تعمیر کے ٹھیکے کیلئے فروری میں بولی لگائی جائے گی۔ ایک ہزار میٹر (کلومیٹر) سے بھی بلند اس عمارت کی تعمیر کیلئے متعدد غیر ملکی کمپنیاں اظہار دلچسپی دکھا رہی ہیں تاہم ملکی تعمیراتی کمپنیوں کو بھی اس ٹاور کی تعمیر کے منصوبے میں شامل کیا جائےگا۔