کراچی کو لندن بنانے کا وعدہ کرنے والوں نے لندن میں ہی جائیدادیں بنالیں،میئر کراچی مرتضی وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کو لندن بنانے کا وعدہ کرنے والوں نے لندن میں ہی جائیدادیں بنالیں،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 40 سال حکومت میں رہی ایک یونیورسٹی تک نہ بنا سکی
کراچی میں گرلز کالج کے سنگ بنیاد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا شہر میں خوف کا راج تھا، نالوں سے بوریاں بند لاشیں ملتی تھیں مگر آج اس شہر میں پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوسکتی ہے۔کراچی والوں نے خدمت کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے،ہم نے کراچی میں ترقیاتی کام کروائے، ہم اختیارات کا رونا نہیں رو رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہوگا اور میئر بھی اُس ہی جماعت کا ہو گا تو مسائل حل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کون چائنا کٹنگ کرتا تھا، پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے اس شہر کی بہتری کے لیے کام کیے سب سے بڑی کاوش یہ ہے اس شہر میں امن قائم ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں