جہلم سے سابق ممبر قومی اسمبلی مطلوب مہدی اور طالب مہدی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار فرخ الطاف کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
اس فیصلے کا اعلان راجہ مطلوب مہدی اور راجہ طالب مہدی نے شہبازشریف سے ملاقات میں کیا۔
شہباز شریف نے اس موقع پر پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری اور ایک مقصد کے لیے رہنماؤں کے جذبے کو سراہا ۔
شہبازشریف نے ان رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ آپ پر فخر ہے، آپ نے پارٹی اور قیادت کو عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہو کر پاکستان کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، پاکستان کی معاشی بحالی اور خودانحصاری اصل چیلنج ہیں۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے مل کر مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بد حالی کے مسائل سے لڑنا ہے۔
یاد رہے کہ سرگودھا میں حامد حمید بھی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار ہو گئے۔