اٹلی میں ایک شادی کی تقریب میں ڈانس فلور گرنے کی وجہ سے نوبیاہتا جوڑے سمیت درجنوں مہمان زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق، شادی کی تقریب میں ڈانس فلور گرا تو نوبیاہتا جوڑے سمیت 30 سے زائد مہمان 25 فٹ نیچے جا گرے اور پھر اس نوبیاہتا جوڑے کو اپنی شادی کا دن اسپتال میں گزارنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دولہا پاؤلو موگناینی اور ان کی 26 سالہ اطالوی نژاد امریکی دُلہن والیریا یباررا نے اپنی شادی کی تقریب میں تقریباً 150 لوگوں کو مدعو کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، جب مہمان شادی کی تقریب میں رقص کر رہے تھے اور لطف اندوز ہو رہے تھے تو اچانک ڈانس فلور میں ایک بہت بڑا سوراخ ہوگیا اور نوبیاہتا جوڑے سمیت 30 سے زائد مہمان ڈانس فلور سے 25 فٹ نیچے گر گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں 6 مہمان شدید زخمی ہوئے اور 10 ‘کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جوکہ اٹلی کے پسٹویا کے سان جیکوپو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔