کھاریاں پریس کلب ( رجسٹرڈ) کے صدرگل بخشالوی کی زیر قیادت وفد نے کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ساجد محمود ایڈوکیٹ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی

کھاریاں (تہصیل رپورٹر ) کھاریاں پریس کلب ( رجسٹرڈ) کے صدرگل بخشالوی کی زیر قیادت وفد نے کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ساجد محمود ایڈوکیٹ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،
وفد میں سنئیر صحافی احسان الحق چیئرمین چوہدری انور چوہان جنرل سیکرٹری جاوید وڑائچ فنانس سیکرٹری سلیم بٹ طاہر رشید جوائنٹ سیکرٹری سید اعجاز حسین نقوی اور انفارمیشن سیکرٹری شاہد بیگ شامل تھے.بار روم پہنچنے پر صدر چوہدری ساجد محمود ،شبیر حسین گوندل ایڈوکیٹ ،معظم علی ایڈوکیٹ و دیگر وکلاء نےوفد کو ویلکم کیا اس موقع پر صدر بار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیسری دفعہ صدر منتحب ہوا جس پر میں بار ممبران کاشکریہ ادا کرتا ہوں، بار کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں ان کا کہنا تھا میں نے چیف جسٹس چوہدری افتخار کی بحالی کے سلسلہ میں وکلاء تحریک میں قید وبند صعوبتیں برداشت کیں، تحریک کو کامیاب بنایا جس کی وجہ سے کھاریاں بار کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ چیف جسٹس افتخار چودھری نے پہلی دفعہ تحصیل لیول پر کھاریاں بار میں خطاب بھی کیا ۔آخر میں انھوں نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔


شاہد بیگ
سیکرٹری اطلاعات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں