کھاریاں پریس کلب ( رجسٹرڈ) کے صدرگل بخشالوی کی زیر قیادت وفد نے گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو کامیابی پرخراج پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،
وفد میں سنئیر صحافی احسان الحق ،چیئرمین چوہدری انور چوہان ،فنانس سیکرٹری سلیم بٹ ،طاہر رشید ،اعجاز نقوی ،سید اعجاز شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری شاہد بیگ شامل تھے ۔گجرات پریس کلب آمد پر صدر سید نوید شاہ، سینئر صحافی اعجاز شاکر ، آکاش نیازی ،شاہد بشیرکمبوہ، مرزا عامربیگ ،نوازش علی، مرزا اویس بیگ ودیگر نے ویلکم کیا ۔ اس موقع پر سید نوید شاہ صدر گجرات پریس کلب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں انشاء اللہ ضلع بھر کے صحافیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور ان کی آواز بنوں گا، صحافی برادری کے مسائل کو حل کرنے اور ان ترقی میں کردار ادا کرتا رہوں گا ۔آخر میں انھوں نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔
شاہد بیگ
سیکرٹری اطلاعات ونشریات