کھاریاں (نئی دنیا) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت تھانہ ڈنگہ پولیس کامنشیات فروشوں ا ور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
4ملزمان گرفتار،500گرام سے زائد چرس، پسٹل 9MM، پسٹل 30بور اور شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ اسرار احمدولد الطاف حسین سکنہ دھکڑانوالی 2۔ناصر محمودولد محمد اعظم سکنہ چکوڑہ 3۔ سجاد احمد ولد محمد اسلم سکنہ سیکروالی 4۔ سلیمان منیر ولد منیر احمد سکنہ ٹیپالہ ساہیاں شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 500گرام سے زائد چرس،پسٹل 9MM،پسٹل 30بور اور10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
ترجمان گجرات پولیس