سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کا 342 کا بیان کمرۂ عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں