گجرات (نئی دنیا )پولیس تھانہ ککرالی کی کاروائی!
موبائل شاپ لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق حسن پٹھان کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ کوٹلہ میں IK موبائلز کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے۔ جہاں سے رات کو نامعلوم چوروں نے عقبی دیوار توڑ کر نقدی اور موبائل فون چوری کرلئے ہیں۔
اطلاع موصول ہونے پر تھانہ ککرالی پولیس نے فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI محمد اسلم اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد بلال ولد احسان 2۔محمد نوید ولد محمد سلیمان سکنائے سرگودھا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 6 عدد قیمتی موبائل فون اور11لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔