کھاریاں( نئی دنیا ) پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے مسافر خواتین کو گاڑی میں لفٹ دے کر گن پوائنٹ پر لوٹنے والا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا
زیورات، نقد ی اور موٹر سائیکل سمیت 2لاکھ 67ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کھاریاں اور گجرات کے مختلف علاقوں میں ایک خطرناک گینگ متحرک رہا ہے جس میں 3تین مرد اور ایک عورت شامل تھی۔ ملزمان ایک گاڑی کرایہ پر حاصل کرکے خود اس میں مسافروں کا روپ دھار کر بیٹھ جاتے اور مختلف شاہرؤں پر چکر لگاتے رہتے۔ ملزمان بس اسٹاپ وغیرہ سے ایسی اکیلی خواتین کو اپنے ساتھ بٹھاتے جنہوں نے زیورات وغیرہ پہنے ہوتے۔ ملزمان کے ساتھ ایک عورت بھی گاڑی میں موجود ہوتی جس کی وجہ سے ان کا شکار خواتین دھوکہ کھاجاتیں۔ جو بعد ازاں کسی ویران جگہ پر جاکر متاثرہ خواتین سے پرس۔نقدی اور زیورات وغیرہ گن پوائنٹ پر چھین لیتے اور واردات کے بعداپنی گاڑی سے اتار دیتے۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدرکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں بلال نعیم اور سب انسپکٹر عثمان وارث کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے خصوصی آپریشن کے ذریعے انتہائی کم عرصہ میں اس گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ اطہر شاہ ولد ولی محمد،2۔ جہان علی ولد اکبر علی سکنائے ضلع سیالکوٹ 3۔ طارق محمود ولد محمد اکرم ساکن ضلع منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔جن سے دوران تفتیش ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125۔ زیورات اور 47ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس