مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپرٹی کےدرمیان وفاق میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا۔
صدر ن لیگ شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خوشی ہے پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں،آصف زرداری کو 5سال کیلئے صدر مملکت منتخب کرائیں گے،اتحادیوں کا شکرگزارہوں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے ہوچکے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کا انتظام کرایا،چند روز پہلے ہم نے اور پیپلز پارٹی کے زعما نے آزاد اراکین کو پیغام دیا،ان کو کہا کہ اگر وہ حکومت بنا سکتے ہیں تو بنائیں،ہم ان کو اس پر مبارکباد پیش کریں گے اور آئین کے مطابق اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اور کاروبار زندگی چلائیں گے،مگر ان کے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے،انہوں نے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ انتظامات کیے تاہم ان کے مطلوبہ نمبرز موجود نہیں ہیں۔