کھاریاں (شاہد بیگ سے)کھاریاں پریس کلب کا اعزاز سرپرست اعلی کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ سینئر صحافی اِنعام مِرزا کو “چیف مِنسٹر واٹس ایپ گروپ” کا مِمبر منتخب کر لیا گیا ۔ اس گروپ میں پنجاب بھر سے 150 افراد کو شامل کیا گیا ہے، پنجاب بھر سے منتخب کئے گئے ان افراد کا تعلق شعبہ صحافت ادب اور سیاست سے ہے ۔ “چیف مِنسٹر پنجاب واٹس ایپ گروپ” کی تشکیل کا مقصد صُوبائی لیول پر اُن مثبت تعمیری تجاویز کا حصُول ہے، جِنہیں مدِنظر رکھ کر صُوبہ پنجاب کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لئے بہترین عوامی پالیسیاں تشکیل دی جا سکیں ۔