گجرات (شاہد بیگ سے)
ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کی زیر قیاد ت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کا اسلحہ،منشیات، پتنگ فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر جاوید کو پسٹل 30بور سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کاروائی میں پولیس نے پکار 15پر رابری کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم عبدالغفار ساکن سرائے عالمگیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شہزاد ساکن بیکنانوالہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔