ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کی زیر قیاد ت
گجرات پولیس کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔
2کلو سے زائد چرس اور پسٹل30بور برآمد۔ الگ الگ مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم عرفان اشرف ولد محمد اشرف سکنہ چک منجوں سے 1200گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالقرنین عرف زین ولد سید ارشد شاہ سکنہ ڈھوری سے پسٹل30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلا ل آصف ولد آصف سکنہ نصیرہ سے 1250گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان گجرات پولیس