غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے 7 پاکستانی کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
حافظ آباد کا رہائشی نوجوان اپنے سات ساتھیوں سمیت غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والا البانیہ کے قریب کار حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ایک روشن مستقبل اور بہتر روزگار کے لیے جانے والے البانوی ڈرائیور اور سات پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی طرح حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے شرجیل کے اہل خانہ بھی غم سے نڈھال ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شرجیل بہتر ملازمت کے لیے بیرون ملک چلا گیا لیکن ہمیں کیا معلوم کہ وہ جان کی بازی ہار جائے گا۔