الجزیرہ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور میزائل داغے ہیں، ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اور اسرائیل اور امریکہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ تہران نے حملے شروع کر دیے ہیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کہا کہ اس نے “True Promise” آپریشن کے تحت ڈرون اور میزائل چھوڑے ہیں، یہ اقدام “اسرائیلی جرائم” کی سزا کا حصہ ہے۔ تل ابیب اور یروشلم سمیت اسرائیل بھر کے شہروں میں ہوائی حملے کے سائرن اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں کیونکہ اسرائیلی، امریکہ، برطانیہ اور اردن کی افواج ایران سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونوں کو مار گراتی ہیں۔تہران کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اب اس معاملے کو “نتیجہ پر پہنچایا جا سکتا ہے”