سرائے عالمگیر میں زمین کے تنازعہ پر 29 سالہ نوجوان کو فائرنگ سے قتل کردیا گیا ،واقعہ سرائے عالمگیر کے علاقہ تھانہ بلانی کی حدود دندی چاچ میں پیش آیا
نوجوان کی شناخت دندی چاچ کے رہائشی غضنفر کے نام سے ہوئی،
کچھ عرصہ قبل مقتول کا بھائی بھی اسی دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکا ہےجبکہ مقتول اپنے بھائی کے قتل کے مقدمہ کا مدعی بھی تھا مقتول کا چچا زاد بھائیوں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ،
29 سالہ مقتول غضنفر سرائے عالمگیر بار میں بطور کلرک کام کرتاتھاکلرک کے قتل پر سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلاء برادری سمیت پولیس کی بھاری نفری ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پہنچ گئی
مقتول کے ورثاء میں بیوہ،دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں