جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا اور علاقے میں امن امان کی فضا برقرار رکھنا پولیس کا فرض ہے،جو بااثر منشیات فروش بچوں اور نوجوانوں کی رگوں میں زہر اتارتے ہیں وہ کسی معافی کے لائق نہیں، تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں ٹائوٹ مافیا کا داخلہ بند اور شریف شہریوں کیلئے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،
ان خیالات کا اظہار محمد اختر گجر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے سرائے عالمگیر پریس کلب آمد کے موقع پر صحافی برادری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے مزید کہا کہ علاقے کو اسلحہ کلچر اور جرائم سے پاک کرنے کے عزم
امن و امان کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے سرائے عالمگیر پریس کلب کی صحافتی خدمات کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے کنٹرول رکھنے میں پنجاب پولیس سے تعاون کریں، منشیات فروشوں اور اسلحہ کلچر کے معاملے پر سٹی پولیس زیرو ٹارلنس رکھتی ہے
اس موقع پر محرر تھانہ سٹی اویس، کانسٹیبل محمد بلال بھی ہمراہ تھے
سرائے عالمگیر پریس کلب آمد پر سرپرست اعلیٰ صغیر راٹھور، سرپرست ارشد قاضی، صدر احتشام راٹھور، چیئرمین عمیر لیاقت، اطلاعات نشریات قاسم سجاد، احتشام شہزاد سیکرٹری تقریبات نے ویلکم کیا اور جرائم کے خاتمہ کیلئے سرائے عالمگیر پریس کلب کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی