فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علاقہ ایونیو شانزے لیزے
Champs-Elysées
پر ایک بڑی پکنک کا اہتمام کیا گیا، بروز اتوار مورخہ 26 مئی 2024 کو دنیا کی سب سے خوبصورت ایونیو Champs-Elysées نے ایک غیر معمولی تقریب کی میزبانی کی،
پارٹی میں تقریباً 4,000 لوگوں کو مشہور ایونیو پر قائم گنگھم ٹیبل کلاتھ پر لنچ کرنے کا موقع ملا ، پارٹی میں شرکت کے لئے بہت بڑی تعداد تقریبا 2 لاکھ 50 افراد نے تقریب میں شرکت کی خواہش کا اظہار باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا ہواتھا اور پارٹی میں شرکت کی درخواست کی ہوئی تھی،
لیکن تعداد بہت زیادہ ہونے کی بناء پر قرعہ اندازی ہوئی،
جس میں صرف چار ہزار خوش نصیب افراد کے نام قرعہ نکلا ۔
پارٹی میں داخلہ بلکل مفت تھا،
اس دعوت میں اعلی اقسام کے فرنچ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی،
پارٹی کا انتظام پیرس کی میئر مختلف ریسٹورنٹ ،اداروں اور حکومت کے تعاون سے کیا گیا تھا ، لوگوں نے اس موقع پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔