فرانس ؛ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی سربراہی میں قونصلر سیکشن کمیونٹی کی خلوص دل سے خدمت کررہا ہے

فرانس ؛ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی سربراہی میں قونصلر سیکشن کمیونٹی کی خلوص دل سے خدمت کررہا ہے
28 مئی کو حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری چھٹی کے اعلان کے باوجود سفارتخانہ پاکستان پیرس کا قونصلر سیکشن کھلا رہا
آخری وقت میں حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائیس مئی کی سرکاری چھٹی کے اعلان کی وجہ سے اگر قونصلر سیکشن پیرس بند ہوتا تو پیرس و دور دراز کے شہروں سے سفارتخانہ پاکستان آنے والے پاکستانی بہت خوار ہوتے

سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد ، ہیڈ آف چانسری کاشف جمیل بلوچ اور قونصلر سیکشن کا اسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں
سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی سربراہی میں قونصلر سیکشن کمیونٹی کی خدمت کے لئے تن دہی سے کام کررہا ہے
سرکاری چھٹی والے دن کام کرنے پر کمیونٹی کا خراج تحسین
گزشتہ روز اٹھائیس مئی کو حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری چھٹی کے اعلان کے باوجود سفیر پاکستان فرانس عاصم افتخار احمد کی ہدایت پر سفارتخانہ پاکستان پیرس کا قونصلر ایکشن کھلا رہا ، اور ہیڈ آف چانسلری کاشف جمیل بلوچ جن کے پاس آج کل ہیڈ آف قونصلر سیکشن کی اضافی ذمہ دادی ہے کی سربراہی میں قونصلر سیکشن کے تمام اسٹاف نے اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دی ، اور قونصلر سیکشن میں ویزہ ، پاسپورٹ و دیگر دستاویزات کے لئے پیرس و دور دراز کے شہروں سے آنے والے تارکین وطن پاکستانیوں کو تمام سروسز مہیا کیں ، سفارتخانہ پاکستان پیرس میں اپنے کاموں کے لئے آنے والے تارکین وطن اور کمیونٹی نمائندوں نے اس بات پر نہایت مسرت کا اظہار کیا، کمیونٹی راہنماؤں
صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی اسلم چوہدری ، سرپرست مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال ، سرہرست اعلیٰ بزنس فورم محمد ابراہیم ڈار ، سید جمال خالد ، صدر پاک فرانس ایسوسی ایشن چوہدری نوید پکھووال ، بزنس مین چوہدری نواز اورنگزیب ، جنرل سیکرٹری بزنس فورم یاسر خان ، چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ملک منیر احمد ، چوہدری گلزار احمد لنگڑیال ، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس ، چوہدری منیر وڑائچ مسلم لیگ (ق) فرانس اور کمیونٹی نمائیندوں کا کہنا تھا کہ آخری وقت میں حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائیس مئی کی سرکاری چھٹی کے اعلان کی وجہ سے اگر قونصلر سیکشن پیرس بند ہوتا تو پیرس و دور دراز کے شہروں سے سفارتخانہ پاکستان آنے والے پاکستانی بہت خوار ہوتے، انہیں مایوس لوٹنا پڑتا اور انہیں اپنے کام وغیرہ سے پھر دوبارہ چھٹی لینی پڑتی اور سفارتخانہ کا سفر کرنا پڑتا ، سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی طرف سے اپنے اسٹاف کو کمیونٹی کی سہولت کے لئے چھٹی والے دن کام کے لئے بلانے کے بروقت فیصلے نے جہاں ڈیڑھ دو سو لوگوں کو خواری سے بچایا وہیں ان تمام لوگوں اور کمیونٹی کے دل جیت لئے۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد ، ہیڈ آف چانسری کاشف جمیل بلوچ اور قونصلر سیکشن کا اسٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں