فرانس میں تعینات پاکستانی تجارت اور سرمایہ کاری کی قونصلر عروج مہوش رضوی کی فرانسیسی وزیر زراعت مارک فسنیو سے ملاقات

فرانس میں تعینات پاکستانی تجارت اور سرمایہ کاری کی قونصلر عروج مہوش رضوی کی’’آلو کے عالمی دن ‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت۔
فرانسیسی زرعی وزارت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مہوش رضوی نے فرانسیسی وزیر زراعت مارک فسنیو سے ملاقات کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر بنانے بارے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عروج مہوش رضوی نے پاکستانی آلو اور اسکے بیج کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آلو کی پیداوار بہتر بنانے اور فرانس اور پاکستان کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانے بارے بھی گفتگو کی۔

عروج مہوش رضوی نے فرانسیسی وزیر زراعت کو دوطرفہ تجارتی استحکامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اورآئندہ ماہ جون میں اپنے متوقع دورہ ڈی پی پی ٹیم بارےبھی تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں