پیرس 2024 اولمپکس، فرانس کے دارالحکومت میں آخری بار ان کھیلوں کے مقابلے کی میزبانی کو 100 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور تب سے اب تک بہت کچھ بدل چُکا ہے آرٹ کے مقابلوں سے لے کر سپرنٹ تک، جس کے بعد ’چیریٹس آف فائر لیجنڈ‘ سامنے آئی، 1924 کے اولمپکس بہت سے لوگوں کے لیے یہ مقابلے پہلے اور بہت سوں کے لیے یہ آخری ثابت ہوئے۔
تقریباً 3,089 ایتھلیٹس نے 17 کھیلوں کے 126 مقابلوں میں حصہ لیا لیکن اب ایک صدی کے بعد کھیلوں میں بہت وسعت آ چکی ہے۔ پیرس 2024 میں 32 کھیلوں میں 329 تمغوں کے مقابلے ہوں گے۔
بہت سے کھیلوں کے مقابلوں کو اس بڑے ایونٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ اور بہت سے دوسرے کھیل اب اس میگا سپورٹس ایونٹ کا حصہ ہیں۔ ریکارڈ بار بار توڑے گئے ہیں، اور ٹیکنالوجی اور سہولیات نے پہلے سے کہیں زیادہ ترقی کی ہے۔
سنہ 1924 کے کھیل آخری بار بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر پیئر ڈی کوبرٹن کی سربراہی میں منعقد کیے گئے تھے یہ وہ نام تھا کہ جنھوں نے 19 ویں صدی کے آخر میں کھیلوں کو دوبارہ زندہ کیا تھا۔ کھیلوں کی فیڈریشنوں نے کھیلوں کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا تھا۔
مقابلوں کے قواعد کو معیاری بنایا گیا اور بہت سے ممالک میں اولمپک تنظیموں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوالیفکیشن کا عمل متعارف کرایا تھا کہ بہترین کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنے کے لیے بھیجا جائے گا۔
اگرچہ 2024 کے اولمپکس اپنے پیش رو سے بہت دور نظر آئیں گے کیونکہ پیرس اپنے کھیلوں کے عظیم کیلنڈر میں حصہ لینے کے لیے 10،500 ایتھلیٹس کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن ان میں سے کسی میں بھی پینٹ برش نہیں ہے سنہ 1924 کے ایڈیشن نے اس عالمی منظر نامے کی طرف اشارہ کرنے میں مدد کی جسے ہم آج کھیلوں کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
سنہ 1924 کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے 19،052 شائقین اولمپک سٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے، جسے سٹیڈ ڈی کولمبس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پیرس کے شمال مغربی مضافات میں واقع سٹیڈیم کی کھیلوں کے لیے تزئین و آرائش کی گئی تھی اور یہ ٹریک اینڈ فیلڈ، فٹ بال اور رگبی مقابلوں کا مقام بھی تھا۔
100 سال مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ 2024 کی افتتاحی تقریب ایک غیر معمولی، تفریحی اور انوکھا جشن ہونے والی ہے۔
کشتیوں کا ایک سلسلہ پیرس کے راستے سین کے 6 کلومیٹر کے حصے سے گزرے گا، جس میں ہر اولمپک سکواڈ اپنی اپنی کشتی پر سوار ہوگا، جو شہر کے مشہور مقامات سے گزرتے ہوئے اپنے انداز میں پہنچے گا۔
حالیہ اولمپکس کے اعداد و شمار کے مطابق اس تقریب کو دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب لوگ اپنے ٹی وی سیٹ کے سامنے بیٹھ کر دیکھیں گے۔ ایک صدی سے کیا فرق پڑتا ہے۔
سنہ 1924 میں مجموعی طور پر چھ لاکھ 25 ہزار تماشائی اس تقریب کو دیکھنے کے لیے آئے تھے۔ اس موسم گرما میں 15 ملین سے زیادہ کی توقع کی جا رہی ہے۔
اولمپکس کا ابتدائی منظر
اولمپکس ویلیج
پہلی بار 1924 میں ان کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور ایتھلیٹس یہاں قیام کی غرض سے بنائے جانے والے اولمپک ولیج میں ایک ساتھ رہنے کا موقعہ ملا۔ اولمپکس سٹیڈیم کے قریب تعمیر کی جانے والی اس رہائش گاہ میں لکڑی کے چھوٹے چھوٹے فلیٹس کی قطاریں تھیں اور اس جگہ پر ایک پوسٹ آفس، نیوز ایجنٹ، بیورو ڈی چینج، ہیئر ڈریسنگ سیلون اور ایک ریستوراں تھا۔
میڈیا کوریج
1924 کے کھیل ریڈیو پر براہ راست نشر ہونے والے پہلے کھیل بھی تھے۔ کھیلوں کی کوریج کے لیے سرکاری طور پر 724 صحافیوں کو کام کرنے کا موقعہ ملا تھا جن میں سے زیادہ تر بیرون ملک سے آئے تھے جو کھیلوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عالمی دلچسپی کا ثبوت تھا۔
اولمپک مقامات
1924 کے اولمپک سٹیڈیم میں بعد میں فٹ بال کے 1938 کے ورلڈ کپ کا فائنل بھی منعقد کیا۔ تزئین و آرائش کے بعد، اسی جگہ کو موسم گرما کے کھیلوں میں ہاکی کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے استعمال کیا گیا۔
100 سال پہلے کھیلوں کے لیے کئی دیگر مقامات خاص طور پر تعمیر کیے گئے تھے جیسے ایک نیا آبی سٹیڈیم اور ٹینس کورٹ۔
2024 میں تیراکوں کے تربیتی مقام کے طور پر استعمال ہونے والا پسین ڈیس ٹوریلس پہلا 50 میٹر اولمپک پول بن گیا۔ اس کی گلیوں کو کارک فلوٹس سے نشانات لگایے گئے تھے۔
2024 کے لیے صرف دو نئے مقامات تعمیر کیے گئے ہیں کیونکہ سٹی آف لائٹ اپنے موجودہ مقامات کو استعمال کرنا چاہتا ہے، جس میں مشہور مقامات کو واقعات کے پس منظر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ کھیلوں کے عارضی سٹیج بنائے جا رہے ہیں، جن میں سے ایک ایفل ٹاور میں ہے جس میں بیچ والی بال کی نمائش کی جائے گی۔
اختتامی تقریب
1924 کے کھیلوں کی اختتامی تقریب آج کے کھیلوں سے مماثلت رکھنے والی پہلی تقریب تھی۔ اس میں مقابلہ کرنے والے ممالک کو تمغوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ چار پرچم لہرائے گئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، فرانس، یونان جنھوں نے 1896 میں افتتاحی جدید کھیلوں کا انعقاد کیا تھا