اٹلی سوزارا (Suzzara. MN) کے بلدیاتی الیکشن ہسٹری میں پہلا مسلمان اور پہلا پاکستانی شہری عاطف نذیر جن کا تعلق جلالپور جٹاں (گجرات)سے ہے اپنے مدمقابل انتخابات میں حصہ لینے والے تمام کونسلرز کے مقابلہ میں اکثریتی ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ جمعرات شام 9 بجے میونسپل کونسل کا پہلا اجلاس کونسل چیمبر میں شروع ہوا جس میں منتخب ہونے والے تمام افراد نے باقائدہ طور پر اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ چوہدری عاطف نذیر نے اپنی ذمہ داریوں کا قلمدان سمبھالنے کے بعد اپنے تمام ووٹرز اوسپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سوزارا شہر جس نے اسے بہت کچھ دیا وہ بھی اس شہر اور شہریوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری ایمانداری،محنت اور لگن سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
دسمبر 2022 کے اعدادو شمار کے مطابق سوزارا کمونے کی کل آبادی 21000ہزار کے لگ بھگ ہے جس میں آبادی کا %16 فیصد حصہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہے جس میں اکثریت ایشین ممالک انڈیا، پاکستان، بنگلا دیش، البانیہ، مراکش کے علاوہ کئی دوسرے ممالک سے آنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ تین بڑی مساجد اور سکھ برداری کی عبادت گاہ گردوارہ بھی موجود ہے۔ کاروباری شعبہ میں دیسی اشیاء کی بڑی تعداد میں دوکانیں، ریسٹورنٹس، حجام کے علاوہ کمیونٹی کو دفتری مسائل کی سہولت کیلئے مختلف سروسز مہیا کرنے کے کئی دفاتر بھی موجود ہیں۔