فرانسیسی پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلہ میں قوم پرست جماعت نیشنل ریلی کو شکست کا سامنا
فرانسیسی شہریوں خصوصا مہاجرین اور مسلمان شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج 67.5 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے
فرانس کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے قوم پرست انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں پر واضح اکثریت حاصل کرلی،
ابتدائی نتائج کے مطابق
بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ کو پارلیمنٹ میں 180سے215 سیٹیں ملیں گی۔
انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست جماعت نیشنل ریلی کو
پارلیمنٹ میں 120سے 150 سیٹیں ملیں گی۔
فرانسیسی صدر میکرون کی جماعت کو پارلیمنٹ میں 150-175 سیٹیں ملیں گی
سوشلسٹ پارٹی و دیگر جماعتوں کی اسمبلی میں 60سے 70 نشستیں ہوں گی۔
ابتدائی نتائج کہ نتیجہ میں کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کر سکی
حکومت بنانے کیلئے پارلیمان میں سادہ اکثریت کیلئے 289سیٹوں کی ضرورت ہوگی
ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے دوران فرانسیسی قومی اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کہ نتیجہ میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی اور اس کے اتحادی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنے حریفوں سے بہت آگے رہی