سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی

امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکار سابق صدر کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے پر بریفنگ نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں