جرمنی : فرینکفرٹ میں افغانی مظاہرین کی پاکستانی قونصلیٹ سے پاکستانی پرچم اتاراکر آگ لگانے کوشش
گذشتہ روز فرینکفرٹ میں افغانی مظاہرین کی پاکستانی قونصلیٹ سے پاکستانی پرچم اتاراکر آگ لگانے کوشش کرتے ہوئے پاکستانی قونصلیٹ میں گھس گئے اور قونصلیٹ کی احاطے میں لگے پول پر سے پاکستانی پرچم اتار کر اس کی بے حرمتی کیا اور اس آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔ اس واقع کے بعد جرمنی سمیت یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
شاہد امیر گورائیہ صدر، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ہر ملک اور اس کا پرچم قابل احترام ہے، ہم جرمن حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقع کے ذمہ داران کو فوری طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے،
پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے واقع کی شدید مذمت کی گئی ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو پر امن رہنے کی درخواست کرتے ہوئے جرمن حکومت اس واقع کی تحیقیقات کی درخواست کی ہے۔
پاکستانی کمیونٹی نے واقع کی ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے افغان شر پسند عناصر کو سزا دینے کا کہا ہے۔