سفارتخانہ پاکستان پیرس فرانس میں ارشد ندیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سینکڑوں اورسیز پاکستانی فیمیلیز کی آمد

سفارتخانہ پاکستان پیرس فرانس میں ارشد ندیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سینکڑوں اورسیز پاکستانی فیمیلیز کی آمد
سفیر عاصم افتخار اور ان کی ٹیم نے فرداًفرداً ہر پاکستانی سے ارشد ندیم کی ملاقات کرائی، کمیونٹی کا خراج تحسین ،
سفارت خانہ پاکستان پیرس فرانس نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کو منانے اور پیرس اولمپکس 2024 میں ان کی شاندار کامیابی کے اعزاز میں گزشتہ روز سفارت خانے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

کمیونٹی کے جوش کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان پیرس نے ارشد ندیم سے ملاقات کے لئے سفارتخانہ کے دروازے کھول دئے ، دعوت عام کی وجہ سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی فیمیلیز کے ساتھ پورے جوش و خروش سے شرکت کی۔ ہر کوئی ارشد کے ساتھ مصافحہ کرنا اور اس کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا تھا – زندگی بھر کی خوش گوار یادوں کے لئے بچے اس کا آٹوگراف لینے کے لیے پرجوش تھے – کمیونٹی سے ملاقات کے بعد ارشد ندیم نے صحافیوں سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔
جیولین اولمپک چیمپئن ارشد ندیم آج پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں جہاں پوری قوم اپنے ہیرو کا انتظار کر رہی ہے۔ گولڈ میڈل اور اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم ہر پاکستانی کا ہیرو ہے۔

سفارت خانہ پاکستان پیرس نے جاری اولمپکس کی تمام سرگرمیوں اور تقریبات کا احاطہ کرنے میں فعال کردار ادا کیا، جس میں وفاقی وزیر برائے آئی پی سی کا دورہ بھی شامل ہے جنہوں نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس کے علاوہ یونیسکو میں سائیڈ لائن میٹنگز کا سلسلہ بھی شامل تھا۔ جس میں دولت مشترکہ اور دیگر اہم ایونٹس میں شرکت تھی۔

اولمپکس اس سال کا میگا ایونٹ ہونے کے ناطے تمام محاذوں پر سفارت خانہ پاکستان نے پاکستان اولمپکس دستے اور میزبان ملک کے ساتھ اچھی طرح سے ہم آہنگی پیدا کی ، پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان اور ان کی ٹیم کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں