پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سے چوہوں سے جان چھڑانے کیلئے 12 لاکھ روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں سے جان چھڑانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے چوہے پکڑنے کے لیے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 12 لاکھ روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہےکھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی اور چوہے پکڑنے کے لیے جالی لگی خصوصی کھڑکیاں بھی لگائی جائیں گی، سی ڈی اے چوہے پکڑنے کے لیے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچارہے ہیں جب کہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دیں
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہےکہ چوہوں کے خاتمے کے لیے کارروائی سی ڈی اے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں