وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کا آغاز مثبت اشاریوں سے ہوا۔

جولائی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہیں جبکہ زرعی قرضوں کے اجرا میں 24.8 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 78 فیصد کمی سے صرف 20 کروڑ ڈالر رہا۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوکر 9 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں ترسیلات زر 47 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری 64 فیصد اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی جبکہ مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 18 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں