جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے بھارت کے خلاف بھرپور مظاہرہ ، یورپ بھر سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے بھارت کے خلاف بھرپور مظاہرہ
سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کی فضائیں آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھیں
یورپ بھر سے کشمیری و پاکستانیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی
سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں کشمیری لیڈران کی بھی مظاہرے میں بھرپور شرکت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور ڈھونگ الیکشن کے خلاف سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا ایک بڑا مظاہرہ آرگنائز کیا گیا ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سیشن کے دوران مقبوضہ کشمیر کے لئے بھرپور آواز اٹھائی گئی۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مودی اور انڈیا کے خلاف
سخت نعرے بازی بھی کی ۔
ریلی کے شرکاء نے
مودی ٹیرورسٹ
انڈیا ٹیرورسٹ
ہم کیا چاہیں آزادی
کشمیر ی مانگیں آزادی
لے کے رہیں گے آزادی
ہے حق ہمارا آزادی کے پُرجوش نعرے لگائے ،
مقررین نے انڈیا کے ڈھونگ الیکشن کی سخت مذمت کی اور کہا کہ دنیا کا کوئی بھی باشعور ڈرامہ الیکشن کو قبول نہیں کرے گا، کشمیری صرف آزادی چاہتے ہیں اور حق خود ارادیت سے کم کسی بھی آپشن کو قبول نہیں کریں گے ، کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دیتے رہیں گے ،

کشمیری سیاسی قیادت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام عالم کے اندھے ، بہرے گونگے ایوانوں پر دستک دیتے رہیں گے جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی۔ کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال بھی جدوجہد کرنی پڑی تو کریں گے ہماری آنے والی نسلیں بھی کشمیر کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گی ، اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

مظاہرے کی قیادت سینئر کشمیری راہنما چوہدری پرویز اشرف نے کی ، مظاہرے میں کشمیری راہنماؤں چوہدری یاسین ، الطاف وانی ، پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ، مرزا ساجد جرال ، نعیم چوہدری ، چوہدری گلزار لنگڑیال سمیت یوکے یورپ بھر سے پاکستانی و کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں