فرانس کی تاریخ میں پہلی بار 26ستمبر بروز جمعرات نیزہ بازی کا ٹورنامنٹ منعقد ہوگا، مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد ہوں گے

فرانس کی تاریخ میں پہلی بار نیزہ بازی کا ٹورنامنٹ ہوگا ،
پاکستان کے مایہ ناز نیزہ باز چوہدری سجاد نمبردار کے گھر نیزہ بازوں اور گھڑ سواروں کی میٹنگ
آرگنائزر ڈاکٹر اظہر اقبال ، چوہدری ظاہر اصغر مرالہ نے انتظامات کے حوالے سے دوستوں کو آگاہ کیا۔

فرانس کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے نیزہ بازی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان کے مایہ ناز اور ایوارڈ یافتہ نیزہ باز چوہدری سجاد نمبردار نے اپنے گھر ویلئیر لوبیل میں ایک بڑا اکٹھ کیا ، جس میں نیزہ بازوں اور گھڑ سواروں نے شرکت کی۔
آرگنائزر ٹورنامنٹ ڈاکٹر اظہر اقبال اور چوہدری ظاہر اصغر مرالہ نے نیزہ بازی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے سب کو آگاہ کیا۔

یہ ٹورنامنٹ 26ستمبر بروز جمعرات دن دو بجے Dourdan شہر کی پولو گراؤنڈ میں ہوگا، میزبان چوہدری سجاد نمبردار نے نیزہ بازی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ضروری اقدامات کے حوالے سے ہدایات دیں ، اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد ہوں گے۔نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں انٹری فری ہوگی۔

اس میٹنگ میں چوہدری لیاقت شیر اسماعیلہ ، صوفی محمد عارف ، حاجی چوہدری رفیق مغلی ، چوہدری افضل لنگاہ ، چوہدری غلام عباس ، چوہدری اسلم اسحاق ، قاسم و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کی گراؤنڈ کا ایڈریس
Mairie de Longvilliers
4 Rue de Rochefort, 78730 Longvilliers

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں